اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ شام کے صوبہ حسکہ میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے وحشی جنگجوؤں نے الھول سٹی تک پسپائي اختیار کرلی ہے۔ الھول سٹی عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے- صوبہ حسکہ کے کمانڈر میجر جنرل محمد خضور نے کہا ہے کہ بیشتر دیہی علاقے جو آزاد کرائے گئے ہيں دیڑھ برس تک دہشتگردوں کے اڈے بنے ہوئے تھے- محمد خضور نے کہاکہ ان کاروائيوں سے دہشتگردوں کی رسد کے راستے بند ہوجائيں گے اس کے علاوہ یہ آپریشن اسٹراٹیجیک لحاظ سے بھی بہت اہم ہے.
.......
/169